حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،21جون شہید ڈاکٹر چمران کی شہادت کا دن ہے ، اس موقع پر حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ سے اس عظیم شہید کی ایک یادداشت کی جانب اشارہ کرتے ہیں۔
شہید ڈاکٹر چمران اسرائیل سے جنگ کے دوران، ہر علاقے کے لئے ایک کمانڈر کا تعین اور جوانوں کو مسلح کرتے تھے تاکہ اسرائیل کے خلاف مقاومت کا مظاہرہ کیا جا سکے۔
اسرائیلیوں نے ان چیزوں کو بیان نہیں کیا ہے کیونکہ وہ اپنی کمزوریوں سے خوفزدہ تھے اور فلسطینیوں نے بھی جد و جہد کے دعویٰ کے باوجود ایسا نہیں کیا لیکن شہید ڈاکٹر چمران،18سال کے نوجوان سید حسن نصراللہ کو بازوریہ علاقے کی کمانڈری کا حکم دیتے ہیں۔
سید حسن نصراللہ کہتے ہیں کہ میں نے ڈاکٹر چمران سے کہا کہ میں جوان ہوں لیکن انہوں نے میرے کاندھوں پر ہاتھ مار کر کہا کہ مجھے بہادر جوانوں کو دیکھ کر خوشی ہوتی ہے۔